Live Updates

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست کااعلان کردیا،

اعتزاز احسن، عارف الرحمٰن علوی اور فضل الرحمن شامل

جمعرات 30 اگست 2018 16:35

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست کااعلان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کے لئے امیدواروںکی حتمی فہرست کااعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے دوسرے شیڈول کے پیراگراف 5 کے تحت چیف الیکشن کمشنر/ ریٹرننگ آفیسر نے صدر مملکت کے منصب پر انتخاب کے لئے درست طور پر نامزد کردہ افراد کے ناموں کا اعلان کیا ہے جن میں اعتزاز احسن، عارف الرحمن علوی اور فضل الرحمٰن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بدھ 29 اگست کو کاغذات نامزدگی کی چھان بین کے بعد امیدواروں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لئے جمعرات دن 12 بجے تک کا وقت دیا تھا جس کے بعد صدارتی انتخاب کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی، پیپلزپارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن اور مسلم لیگ (ن)، ایم ایم اے سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمن کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ صدر کے منصب کے لئے انتخاب 4ستمبر کو ہو گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات