ماہر فلکیات نے نئے اسلامی سال کا چاند 11ستمبر کو نظر آنے کی پیشگوئی کر دی

جمعرات 30 اگست 2018 16:48

ماہر فلکیات نے نئے اسلامی سال کا چاند 11ستمبر کو نظر آنے کی پیشگوئی ..
فیصل آباد۔30 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2018ء) محرم الحرام 1440ھ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10ستمبر بروز پیر بمطابق 29ذو الحج کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ ماہر فلکیات نے نئے اسلامی سال کا چاند 11ستمبر بروز منگل بمطابق 30ذوالحج کو نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے ۔محکمہ مذہبی امور کے ذرائع نے بتایاکہ مرکزی روئت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29ذو الحج بمطابق 10ستمبر بروز پیر کی شام بوقت نماز مغرب محکمہ موسمیات کمپلیکس کراچی میں منعقد ہو گا جس کی صدارت کمیٹی کے مرکزی چیئر مین مفتی منیب الرحمن کریں گے جبکہ ذونل روئت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسی روز بوقت نماز مغرب ان کے مقررہ مقامات پر منعقد کئے جائیں گے جن میں چاند کی شرعی روئت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں کی روشنی میں چاند نظر آنے یا نہ نظر آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تمام اسلامی ایام اور مذہبی تہواروں کے بارے میں 100فیصد درست پیشگوئیاں کرنے والے ملک کے ممتاز ماہر فلکیات ، قمر شناس ، علم الاعداد ، روئت ہلال ایکسپرٹ پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیشگوئی کی ہے کہ ذوالحج کا رواں مہینہ 30ایام پر مشتمل ہو گا اور اس لحاظ سے محرم الحرام کا چاند 11ستمبر بروز منگل بمطابق 30ذوالحج کی شام نظر آئے گا اور نئے اسلامی سال و محرم الحرام کا آغاز 12ستمبر بروز بدھ کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :