بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 مستونگ میں ضمنی انتخابات کیلئے 8 امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دئیے

جمعرات 30 اگست 2018 18:05

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2018ء) بلوچستان اسمبلی کاحلقہ پی بی 35 مستونگ میں ضمنی انتخابات کے لئے 8 امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دئیے ۔ کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 7امیدوارں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے جن میں میر عاصم کرد گیلو۔سردار نور احمد بنگلزئی میر سعد آصف کرد۔ میر مومن کرد۔ محمد صدیق۔

(جاری ہے)

محمد اسلم اورآفتاب احمدنے بھی اپنیکاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔

واضع رہیکہ 25جولائی کو ہونے والے الیکشن میں پی بی 35مستونگ سے 23 امیدواروں کے کاغذات منظورہوئے تھے جن کے کاغزات نامزدگی الیکشن کمیشن کیساتھ جمع ہے لیکن سانحہ درینگڑھ کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 35مستونگ میں الیکشنز ملتوی کردیئے اوراب اس نشست پر14اکتوبر کو ضمنی انتخابات منعقدہورہے ہیں جس میں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہونے کا امکان ہیں۔