Live Updates

تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے پر معاملہ نمٹادیا گیا

جمعرات 30 اگست 2018 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے پر معاملے نمٹادیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی سندھ اور سابق وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی لیاقت جتوئی کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ نیب نے لیاقت جتوئی سے متبادل توانائی کے لئے بشارت حسن کی دوہزار سترہ میں کنسلٹنٹ کے طورتقرری پرتفصیلات مانگی تھی جبکہ بشارت حسن کی بطور کنسلٹنٹ تقرری کا فیصلہ بورڈ نے کیا تھا بشارت حسن کی تقرری کے لئے سمری وزیراعظم نے منظو رکی تھی اور نوٹفکیشن وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہوا عدالت نے لیاقت جتوئی کی ضمانت کی درخواست واپس لینے پر درخواست خارج کردی واضع رہے کہ نیب کے کال اپ نوٹس پر لیاقت جتوئی نے سندھ ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر لی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات