حلقہ این اے 65 کے ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی داخل کرا دیئے گئے

جمعرات 30 اگست 2018 18:00

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2018ء) حلقہ این اے 65 کے ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی داخل کرا دیئے گئے۔ کاغذ داخل کرانے والوں میں مسلم لیگ ق کے سربراہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے کاغذات نامزدگی داخل کرادیئے گئے،کاغذات نامزدگی چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے جمع کرائے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن،تحریک لبیک کے میجر محمد یعقوب سیفی اور پی ٹی آئی کے رہنماء ملک یاسر دندہ اور یاسر ملک پاتوالی نے بھی اپنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے۔