خواجہ سلمان رفیق پیرا گون سٹی سکینڈل کیس میں نیب میں پیش

ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری سمیت دیگر کیخلاف بھی تحقیقات شروع

جمعرات 30 اگست 2018 18:17

خواجہ سلمان رفیق پیرا گون سٹی سکینڈل کیس میں نیب میں پیش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق پیرا گون سٹی سکینڈل کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب ) میں پیش ہو گئے جبکہ ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری سمیت دیگر کیخلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق بدھ کے روز نیب کے روبرو پیش ہوئے تھے جن سے 3گھنٹے سے زائد تک پوچھ کی گئی تھی اور گزشتہ روز ان کے بھائی سلمان رفیق بھی نیب میں پیش ہوئے ۔

دوسری جانب نیب کی جانب سے ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری اور والڈ سٹی کے افسران آصف ظہیر ،شاہد ندیم کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کامران لاشاری پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کا الزام ہے۔والڈ سٹی میں تاریخی عمارتوں کی بحالی فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے ۔نیب نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ کر متعلقہ ادارے سے جواب لیکر جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔