Live Updates

ضمنی الیکشن: این اے 243 پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

تحریک انصاف کی جانب سے آفتاب حسین صدیقی، لیلی پروین اور قادر بخش، ایم کیو ایم کے محفوظ یار خان نے کاغذات جمع کرا دیئے

جمعرات 30 اگست 2018 19:38

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2018ء) این اے 243 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم پاکستان سمیت پی ایس پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے کاغذات جمع کرا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے کچھ علاقوں پر مشتمل حلقہ این اے 243 پر ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو ہوں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے آفتاب حسین صدیقی، لیلی پروین اور قادر بخش نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے محفوظ یار خان، تحریک لبیک کے ڈاکٹر نواز الہدی نے بھی کاغذات جمع کروائے ہیں۔دوسری جانب پی ایس پی کے مزمل قریشی اور مجلس عمل کے بابر قمر عالم نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات