Live Updates

جمعیت علما پاکستان نیازی کا صدارتی امیدوارمولانا فضل الرحمان کونااہل قراردینے کا مطالبہ

جو شخص وطن عزیز کو تسلیم نہیں کرتا وہ سیاست اس ملک میں کس منہ سے کررہا ہے،کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں: پیر معصوم نقوی

جمعرات 30 اگست 2018 20:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2018ء) جمعیت علما پاکستان نیازی حسینی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے الیکشن کمشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کا یوم آزادی منانے سے انکاری مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نااہل قراردیا جائے، جو شخص وطن عزیز کو تسلیم نہیں کرتا وہ سیاست اس ملک میں کس منہ سے کررہا ہے۔

ایم ایم اے کے صدر کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔مولانا فضل الرحمان کے بزرگوں اور مدرسہ دیوبند نے کانگریس کا ساتھ دے کر پاکستان کی مخالفت کی تھی، اب بھی ان کی پاکستان سے نفرت کا اظہار ہوتا رہتا ہے۔ انہیں مشورہ ہے کہ وہ بھارتی شہریت اختیار کرلیں۔ وہاں ان کی اسلام اور پاکستان سے نفرت کی سیاست خوب چکمے گی ۔

(جاری ہے)

متحدہ مجلس عمل میں سے محب وطن جماعتوں کو بھی مولانا فضل الرحمان کی نامزدگی کا نوٹس لینا چاہیے اورپاکستانی عوام پوچھتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے وطن سے نفرت کرنے والے کوکس ایجنڈے کے تحت نامزدکیا ہے۔

کیا اس لئے کہ دونوں میں بھارت سے محبت قدر مشترک ہے۔ مولانا منافقت کی سیاست کے سرخیل تو تھے ہی، اب شہباز شریف بھی ہوچکے ہیں۔جمعیت سیکرٹریٹ کینال ویو میں مختلف وفود سے ملاقات میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ اپوزیشن تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کے مقابلے میں امیدوار دستبردار کروا کر ا نہیں بلامقابلہ صدر پاکستان تسلیم کرلے ۔اس سے وفاق پاکستان کی مضبوطی کا پیغام جائے گا۔ چونکہ اپوزیشن کی تقسیم میں جیت یقینی ہوچکی ہے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان دوریاں اپوزیشن کو کمزور کرچکی ہیں۔ پی ٹی آئی سکون کے ساتھ پانچ سال مستحکم حکومت چلائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات