ڈاکٹر مراد راس کو وزارت تعلیم پنجاب اور محترمہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزارت صحت پنجاب کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد

جمعرات 30 اگست 2018 21:49

ڈاکٹر مراد راس کو وزارت تعلیم پنجاب اور محترمہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2018ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، رائو عابد، رائو شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، مرزا اختر بیگ، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر نے کہا ہے کہ و دیگرعہدیداران نے ڈاکٹر مراد راس کو وزارت تعلیم پنجاب اور محترمہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزارت صحت پنجاب کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیمافتہ شخصیات کی اِن دو اہم وزارتوں میں تعیناتی بلاشبہ مستحسن اقدام ہے اور اساتذہ برادری توقع کرتی ہے کہ موجودہ وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس تعلیمی اصلاحات کی تیاری سے قبل اساتذہ تنظیموں سے ضرور مشاورت کریں گے کیونکہ تعلیمی اہداف کے حصول کیلئے اساتذہ کلیدی اہمیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

زمینی حقائق سے واقفیت صرف اساتذہ ہی کو ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ گزشتہ دوسال سے اساتذہ کے تبادلہ جات پر عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے۔