Live Updates

نوشہرہ کی دو صوبائی نشستوں پی کے 61اور پی کے 64پر ضمنی الیکشن کے سلسلے کا کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا پہلا مرحلہ مکمل

ضمنی الیکشن پی کے 61نوشہرہ ون سے کل 12 امیدواران اور پی کے 64نوشہرہ فور پر کل آٹھ آمیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں

جمعرات 30 اگست 2018 22:09

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2018ء) نوشہرہ کی دو صوبائی نشستوں پی کے 61اور پی کے 64پر ضمنی الیکشن کے سلسلے کا کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک کی چھوڑی گئی دو صوبائی نشستیں خالی ہوگئی ہے پرویز خٹک نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 25نوشہرہ ون سے منتخب ہوکر یہ نشست اپنے پاس رہی ہے۔

الیکشن کمشن نوشہرہ کے زرائع کے مطابق ضمنی الیکشن پی کے 61نوشہرہ ون سے کل 12 امیدواران اور پی کے 64نوشہرہ فور پر کل آٹھ آمیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیی.تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے پی کے 61نوشہرہ ون کے لیے اپنے چھوٹے صاحبزادے محمد ابراھیم خٹک اور پی کے 64نوشہرہ فور پر اپنے چھوٹے بھائی سابق ضلع ناظم اعلیٰ نوشہرہ لیاقت خٹک کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دے گیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشن کے زرائع کے مطابق پی کے 61 نوشہرہ ون سے تحریک انصاف کے بحمد ابراھیم خٹک،ملک ابرار خان،محمد ساجد فہیم،متحدہ مجلس عمل کے حاجی عنایت الرحمن،پاکستان پیپلز پارٹی کے خان پرویز،محمد اسلم،نور عالم خان،محمد اسماعیل خٹک،ریاض محمد ،پاکستان مسلم لیگ ن کے اختیار ولی،مفتی حاکم علی اور میاں وجاہت اللہ ایڈوکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔الیکشن کمشن نوشہرہ کے مطابق پی کے 64نوشہرہ فور کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار سابق ضلعی ناظم لیاقت خٹک،محمد اسحاق خٹک،عوامی نیشنل پارٹی کے شاہد خٹک،متحدہ مجلس عمل کے الحاج پرویزخان خٹک،پاکستان مسلم لیگ ن کے میاں ظہور الحق کاکا خیل،محمد جان،خالد اللہ،اور جواد خان خٹک نے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات