تعلیم حاصل کر کے ہی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے ،چوھدری اشرف علی انصاری

جمعرات 30 اگست 2018 22:39

گوجرانوالہ۔30 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2018ء) تعلیم حاصل کر کے ہی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے ۔ دنیا کے لوگ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستانی قوم تعلیم یافتہ اور مثبت رول ادا کرنے والی قوم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی ایم پی اے چوھدری اشرف علی انصاری نے نجی سکول میں میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پر طلباء و طالبات ، ان کے والدین اور اساتذہ کرام کو بہترین الفاظ میں مبارکباد پیش کی ۔

تقریب سے ممتاز قانون دان اور کالم نگار مہر محمد امین نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے میدان میں اہم رول ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کیے بغیر انسان کو زندگی گزارنا مشکل ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سکول میاں محمد سلیم شاہد نے کہا کہ طلباء و طالبات مستقبل کا بہترین سرمایہ ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہیں اور تعلیم کے میدان میں منفرد کا کر رہے ہیں ۔

تقریب میں حافظ میاں محمد عثمان شاہد ، محمد اقبال الٰہی ، عبدالغفور بھٹی ، محمد عبدالقدیر نے بھی شرکت کی تقریب کے اختتام پر چوھدری اشرف علی انصاری ایم پی اے نے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلدز تقسیم کیں ،کمپیئرنگ کے فرائض مس ماہ رخ سعید نے بہترین انداز میں سر انجام دئیے ۔

متعلقہ عنوان :