Live Updates

وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے مشیر خاص ضیاء بنگش نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوہاٹ میںپودا لگاکر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغازکردیا

جمعرات 30 اگست 2018 22:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2018ء) وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے مشیر خاص ضیاء اللہ خان بنگش ایم پی اے نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوہاٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح تعلیمی اداروں کو مضبوط اورنوجوان نسل کو بہترین تعلیمی نظام مہیاکرنا ہے تاکہ وہ ترقی میں دنیا کے مہذب ممالک کا مقابلہ کرسکیں اور ملکی وقار میں بھی اضافہ کا باعث بنیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کااعلیٰ معیار تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی ضمانت ہے۔جن قوموں نے اپنی نسل کو تعلیم کے زیور سے روشناس کرایا انہوں نے ہی دنیا میں ترقی کی منازل طے کیں۔ضیاء بنگش کا کہنا تھا کہ اعلیٰ معیار تعلیم ہمارے پارٹی منشور کا حصہ ہے اور ہم اس پر پورا اتریں گے۔

(جاری ہے)

جس طرح گزشتہ دور حکومت میںبہتر نظام تعلیم ہماری ترجیحات میں شامل تھا اسی طرح آئندہ بھی رہے گا۔

بعد ازاں انہوں نے کالج میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ضیاء بنگش نے کالج ہذا میںیوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیک کاٹا اور پرچم کشائی بھی کی۔ اس موقع پر طالبات کے علاوہ کالج کی معلمات بھی موجود تھیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گرلز کالج کی پرنسپل نے وزیر اعلی کے مشیر خاص کی علاقے کی ترقی اور تعلیمی نظام میں بہتری کے لئے کاوشوں کو سراہا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات