دورہ جی ایچ کیو زبردست رہا ، وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو دنیا کی بہترین فوج کی کمانڈ سے ملاقات پر فخرہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

جمعرات 30 اگست 2018 22:47

دورہ جی ایچ کیو زبردست رہا ، وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو دنیا کی بہترین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دورہ جی ایچ کیو زبردست رہا ، وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو دنیا کی بہترین فوج کی کمانڈ سے ملاقات پر فخرہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ٹوئیٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ جی ایچ کیو میں تفصیلی بریفنگ انتہائی اہیمت کی حامل تھی۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے درمیان رابطوں اور تعاون سے درپیش چیلنجز پر قابو پاسکتے ہیں ۔