وزیر اعظم کو بہترین فوج کی کمانڈ سے ملاقات پر فخر ہے، فواد چوہدری

جی ایچ کیو کا دورہ زبردست رہاہے، تفصیلی بریفنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے ،ْ وزیر اطلاعات

جمعرات 30 اگست 2018 23:12

وزیر اعظم کو بہترین فوج کی کمانڈ سے ملاقات پر فخر ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کو دنیا کی بہترین فوج کی کمانڈ سے ملاقات پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے پیغام میں فواد چوہدر ی نے کہاکہ جی ایچ کیو کا دورہ زبردست رہاہے، جی ایچ کیو میں تفصیلی بریفنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی اداروں کے درمیان قریبی روابط اور تعاون کے ذریعے ہم پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہوں گے۔