رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان کی نبی کریمﷺ کی شان میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے اعلان کی سخت مذمت

جمعرات 30 اگست 2018 23:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2018ء) پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے نبی کریمﷺ کی شان میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے اعلان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا عمل مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے، مسلمان نبی کریمﷺ کی ذات اقدس کے حوالے سے کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کریں گے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی مختلف ممالک میں اس طرح کے خاکے بناکر مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکایا گیا اب پھر اسلام دشمن قوتیں اس طرح کا عمل کرکے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کررہی ہیں، انہوں نے کہاکہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن اپنے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کسی طورپر بھی برداشت نہیں کی جائے گی، ہالینڈ کی حکومت اس طرح کے مکروہ فعل میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرے ورنہ پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہوجائیں گے۔