کیبل انٹرنیشنل نیٹ ورک کمپنی لمیٹڈ نے سائبر نیٹ اور جبوتی ٹیلی کام کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے

جمعرات 30 اگست 2018 23:35

کیبل انٹرنیشنل نیٹ ورک کمپنی لمیٹڈ نے سائبر نیٹ اور جبوتی ٹیلی کام ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2018ء) کیبل انٹرنیشنل نیٹ ورک کمپنی لمیٹڈ (PEACE) نے چوتھے ایشیاء۔ پیسیفک سب میرین نیٹ ورکس فورم کے دوران پاکستانی ادارے سائبر نیٹ اور جبوتی ٹیلی کام کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) اور لینڈنگ پارٹی ایگریمنٹ پر دستخط کئے ہیں۔ بقیہ لینڈنگ پارٹی معاہدوںپر اگلے دو ہفتوں میں دستخط ہو جائیں گے جو کہ ڈلیوری پلان کا ایک اہم سنگ میل ہوگا اور اس میں ہر ملک میں کام کرنے کی اجازت شامل ہوگی۔

(جاری ہے)

مفاہمت کی یادداشت کے مطابق PEACE کیبل دنیا کے تین زائد آبادی والے براعظموں ایشیاء، افریقہ اور یورپ کو پاکستان، جبوتی، مصر، کینیا اور فرانس کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے ایشیاء، یورپ اور افریقہ کی اقتصادی راہداریوں کو اہم رابطہ فراہم کرے گی۔ اعتماد، تعاون اور کامیابی کے مشترکہ وژن پر مبنی مختلف پارٹیاں علاقائی صارفین کیلئے پوشیدہ، اعلیٰ صلاحیت اور کیریئر نیوٹرل بینڈوتھ خدمات کیلئے موثر راستے کے تصور ’’اوپن سسٹم‘‘ کی تعمیر کیلئے پرعزم ہیں۔