سابق نگران وزیراعظم ناصر الملک کے سوات کے نجی دورے کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 30 اگست 2018 23:38

سابق نگران وزیراعظم ناصر الملک کے سوات کے نجی دورے کیلئے سرکاری وسائل ..
لاہور۔30 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق نگران وزیراعظم ناصر الملک کے سوات کے نجی دورے کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس مامون رشید شیخ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق نگران وزیراعظم ناصر الملک نے ریاستی ذمہ داری کی بجائے ذاتی امور کے لئے پروٹوکول استعمال کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

سابق نگران وزیراعظم نے اپنی آبائی رہائش گاہ سوات میں بائیس گاڑیوں کا قافلہ استعمال کیا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پروٹوکول کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اضافی اخراجات واپس لینے کا حکم دیا جائے۔فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔