Live Updates

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا گیا

حکومت پاکستان اور عوام کے سخت ردعمل اور احتجاج کے باعث اسلام مخالف ڈچ سیاستدان مقابلہ منسوخ کرنے پر مجبور ہوگیا، گستاخ رسول گیرٹ وائلڈرز قتل کی دھمکیوں کے باعث بھی مقابلہ منسوخ کرنے پر مجبور ہوا

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 اگست 2018 00:18

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا گیا
ہالینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اگست2018ء) ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا گیا، حکومت پاکستان اور عوام کے سخت ردعمل اور احتجاج کے باعث اسلام مخالف ڈچ سیاستدان مقابلہ منسوخ کرنے پر مجبور ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عوام کی جانب سے کیے جانے والے بھرپور احتجاج اور حکومت پاکستان کے موثر موقف اور سخت ردعمل کے باعث ہالینڈ میں شیڈول گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا گیا پاکستان میں جاری شدید احتجاج اور حکومت پاکستان کی جانب سے ڈالے جانے والے مسلسل دباو کے باعث ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈرز نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)


اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے جاری کیے گئے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مسئلے پر اسلامی تعاون تنظیم کے ذریعے اقوام متحدہ میں بات کریں گے۔

ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ساری مسلم امہ او آئی سی کے فورم سے اقوام متحدہ میں بات کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اس حوالے سے ہدایات دے دی ہیں، انہوں نے کئی مسلم ملکوں سے رابطے بھی شروع کر دیے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں اس حوالے سے ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ انشاء اللہ ہم احتجاج کریں گے، دنیا کو اس مسئلے کے بارے میں سمجھائیں گے، اور انشاء اللہ ہم کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کے دل میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو تمام مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ مغرب کے لوگوں کو اس چیز کی سمجھ نہیں ہے کیوں کہ ہم مسلمانوں نےان کوسمجھایا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مغرب کے لوگ اپنے دین کو دیکھتے ہیں وہ بالکل مختلف ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات