Live Updates

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کامعاملہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، حضرت محمد ﷺ مسلمانوں کے دلوںمیں رہتے ہیں ،نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ہر مسلمان کے لئے یکساں تکلیف دہ ہے ، لیکن مغرب کے لوگوں کو ہمارے جذبات کا احساس اور سمجھ نہیں ہے کیونکہ ہم مسلمانوں نے انہیں سمجھایا ہی نہیں ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو او آئی سی ممالک سے رابطے کے لئے ہدایت کی ہے، وہ اقوام متحدہ میں بھی اس سلسلے میں ملاقاتیں کرینگے ،ہم اپنی بات مغرب کو تب سمجھا سکیں گے جب سب مسلمان متحد ہوں، ہم نے ان کو سمجھایا نہیں کہ جس طرح وہ اپنے دین کی طرف دیکھتے ہیں ہم بھی اسی طرح دیکھتے ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمان او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ میں بیک آواز ہو کر اس مسئلے کو اٹھائیں گے توتب یہ سلسلہ رکے گا

وزیر اعظم عمران خان کا گستاخانہ خاکوں کے معاملہ پر ویڈیوپیغام

جمعہ 31 اگست 2018 00:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کامعاملہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، حضرت محمد ﷺ مسلمانوں کے دلوںمیں رہتے ہیں، نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ہر مسلمان کے لئے یکساں تکلیف دہ ہے لیکن مغرب کے لوگوں کو ہمارے جذبات کا احساس اور سمجھ نہیں ہے کیونکہ ہم مسلمانوں نے انہیں سمجھایا ہی نہیں ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو او آئی سی ممالک سے رابطے کے لئے ہدایت کی ہے، وہ اقوام متحدہ میں بھی اس سلسلے میں ملاقاتیں کرینگے ،ہم اپنی بات مغرب کو تب سمجھا سکیں گے جب سب مسلمان متحد ہوں، ہم نے ان کو سمجھایا نہیں کہ جس طرح وہ اپنے دین کی طرف دیکھتے ہیں ہم بھی اسی طرح دیکھتے ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمان او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ میں بیک آواز ہو کر اس مسئلے کو اٹھائیں گے توتب یہ سلسلہ رکے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کی شب جاری ایک ویڈیوپیغام میں کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کے مسئلے پر اقوام متحدہ میں بات کریں گے، ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مسئلے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ذریعے اقوام متحدہ میں بات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ساری مسلم امہ او آئی سی کے فورم سے اقوام متحدہ میں بات کرے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اس حوالے سے ہدایات دے دی ہیں، انہوں نے کئی مسلم ملکوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں اس حوالے سے ملاقاتیں کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ مغرب میں اکثریت کو معاملہ کا علم نہیں، یہ فتنہ وہاں کے چند لوگ کرتے ہیں، ہم احتجاج کریں گے اور مغرب کو اپنا نکتہ نظر بھی سمجھائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ انشاء اللہ ہم احتجاج کریں گے، دنیا کو اس مسئلے کے بارے میں سمجھائیں گے اور انشاء اللہ ہم کامیاب ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات