پیپلز پارٹی کے جیالوں کو شدید مایوسی کا سامنا

بلاول بھٹو کی طرف سے دئیے گئے عشائیے میں جیالوں کی طرف سے دی جانے والی درخواستیں کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دی گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 31 اگست 2018 12:45

پیپلز پارٹی کے جیالوں کو شدید مایوسی کا سامنا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نوڈیرو میں کارکنوں کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا۔کارکنوں کی جانب سے نوکری کی درخواستیں کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دی گئیں۔کارکن اپنی نوکری کی درخواستیں کوڑے کے ڈھیر پر دیکھ کر شدید نالاں ہوئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے انتخابی حلقے کے مرد و خواتین پولنگ ایجنٹس کے لیے کھانے کا اہتمام کیا تھا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالے ملازمت کے علاوہ دیگر مسائل کی درخواستیں بھی لائے تھے۔یہ درخواستیں ان سے گیٹ پر ہی وصول کی گئی تھیں جب کہ کارکنان کی عدم موجودگی میں وہ تمام درخواستیں کوڑے کے ڈھیر پر پھینگ دی گئیں۔جب جیالوں کو علم ہوا ہے ان کی درخواستیں اس طرح سے پھینک دی گئی ہیں تو وہ شدید نالاں ہوئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے بلاول بھٹو پہلی پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئےہیں۔

این اے 200 لاڑکانہ بلاول بھٹو زرداری کا آبائی حلقہ تھا اور اسی حلقے سے ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور انکی والدہ بینظیر بھٹو فتح یاب ہوکر وزیراعظم بنے تھے۔ اس حلقے میں انہیں ایم ایم اے کے مولانا راشد محمود سومرو سے مقابلے کا سامنا تھا، تاہم بلاول بھٹو راشد سومرو کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔بلاول بھٹو پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے جا رہے ہیں اور سندھ کے عوام نے بھی بلاول بھٹو سے امیدیں وابستہ کر کھی ہیں تاہم وہ امیدیں پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی اور یہی وجہ ہے بلاول بھٹو کو دی جانے والی نوکری کی درخواستیں کوڑے کے ڈھیر پرپھینک دی گئی جو دیکھ کر پیپلز پارٹی کے جیالوں کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

کیونکہ بلاول بھٹو کی طرف سے دئیے گئے عشائیے میں جیالوں کی طرف سے دی جانے والی درخواستیں پھینک دی گئی تھیں۔