Live Updates

عالم اسلام نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی کے مرتکب ممالک کا راستہ روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، ملک اشتیاق احمد

جمعہ 31 اگست 2018 13:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2018ء) حرمت رسول ؐ پر جان بھی قربان ہے، صیہونی طاقتیں روز اول سے ہمارے مذہب اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ کی دشمن چلی آ رہی ہیں، صیہہونی مغربی میڈیا دین اسلام کو مغربی دنیا میں ایک خطرے کے طور پر متعارف کرانے میں پیش پیش ہے، مسلمانوں پر دہشت گردی کی چھاپ لگوانا بھی انہی کی کارستانی ہے، صیہونی طاقتیں اسی خطرے کو بنیاد بنا کر غیر مسلم ممالک میں مسلمانوں کا قتل عام کر وا رہی ہیں جس کی ہم پرزو مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی تحصیل ہری پور کے سابق انفارمیشن سیکرٹری ملک اشتیاق احمد نے جمعرات کو اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی عالم اسلام کے عظیم ہیرو شہید ذوالفقار بھٹو شہید اگر زندہ ہوتے تو کسی غیر مسلم یہودی صیہونی کو دین اسلام کا مذاق اور نبی پاک ؐ کی گستاخی کرنے کی ہمت نہ ہوتی، موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اسلامی بلاک بنا کرغیر مسلموں کے مظالم روکنے اور نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی کے مرتکب ممالک کا راستہ روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے بانی رہنما پروفیسر سرور، سابق تحصیل انفارمیشن سیکرٹری ملک اشتیاق احمد، ملک وسیم الله، شوکت زمان درویش نے مشترکہ طور پر نو منتخب وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہالینڈ کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات