خلیج عدن میں اسلحہ سے بھری کشتی پکڑی گئی،امریکی وزارت دفاع

کشتی بادبانی اور کسی ملک کا پرچم نہیں تھا،کلاشنکوف سمیت مختلف قسم کے اسلحہ کشتی پر لدے ہوئے تھے،بیان

جمعہ 31 اگست 2018 14:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2018ء) امریکی وزارت دفاع کے عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے خلیج عدن میں اسلحہ سے بھری کشتی پکڑ لی۔کلاشنکوف سمیت مختلف قسم کے اسلحہ کشتی پر لدے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کشتی بادبانی تھی اور اس پر کسی بھی ملک کا پرچم نہیں تھا۔ خلیج عدن پوری دنیا میں سامان لیجانے والے جہازوں کی گزر گاہ کے حوالے سے مصروف ترین مانی جاتی ہے۔ یہ یورپ کوایشیا اور مشرق وسطی سے جوڑے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :