Live Updates

تبدیلی کا نعرہ پی ٹی آئی نےلگایا،تبدیلی ہم لائیں گے،محمود اچکزئی

چاہتے ہیں عمران خان اورمولانا فضل الرحمن ایک ہی چبوترے پرکھڑے ہوکرسلامی لیں، اصل تبدیلی یہ ہوگی کہ وزیراعظم عمران خان اورصدر فضل الرحمان ہوں۔کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 31 اگست 2018 15:15

تبدیلی کا نعرہ پی ٹی آئی نےلگایا،تبدیلی ہم لائیں گے،محمود اچکزئی
کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 اگست 2018ء) چیئرمین پی کے میپ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ تحریک انصاف نےلگایا مگرتبدیلی ہم لائیں گے، چاہتے ہیں عمران خان اورمولانا فضل الرحمن ایک ہی چبوترے پرکھڑے ہوکرسلامی لیں، اصل تبدیلی یہ ہوگی کہ وزیراعظم عمران خان اورصدر مولانا فضل الرحمان ہوں،اپوزیشن جماعتوں کومتحد کررہے ہیں۔

انہوں نے آج کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ اور صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایشئین ٹائگربننے کیلئے آئین کی بالادستی کویقینی بنانا ہوگا۔ ہم اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متفقہ امیدوارلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ محموداچکزئی نے کہا کہ چاہتے ہیں عمران خان اورفضل الرحمان ایک ہی چبوترے پرکھڑے ہوکرسلامی لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ تحریک انصاف نے لگایا مگرتبدیلی ہم لائیں گے۔ محموداچکزئی نے کہا کہ اصل تبدیلی یہ ہوگی کہ وزیراعظم عمران خان اورصدرمولانا فضل الرحمن ہوں۔ اس موقع پرجمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا امیدواردستبردارکردے گی۔ وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پرعمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتے تھے، اگر پیپلزپارٹی شہبازشریف کوووٹ دیتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے  جمہوری اداروں کومستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ اب تک ہم آزادی کا اصل مقاصد حاصل نہیں کرسکے۔ ضروری نہیں کہ مقاصد میں مکمل کامیابی حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ منصب تومل جاتا ہے لیکن منزل کی طرف سفرکرنا ضروری ہے۔ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا کوپیغام دیتا ہوں امت مسلمہ کی دل آزاری سے بازرہے۔ اقوام متحدہ قانون سازی کے ذریعے ایسی باتوں کو روکے۔ فضل الرحمن نے کہا کہ گستاخانہ خاکےاظہاررائے کی آزادی نہیں امت مسلمہ کی دل آزاری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مغرب مسلم اُمّہ کے مقدسات کا احترام کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات