سفارتی کوششوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑی کامیابی ملی ،ْوزیر خارجہ

دنیا بھر میں کسی بھی قسم کی نفرت انگیزی روکنے کے لیے ہم سب کو کام کرنا ہوگا ،ْشاہ محمود قریشی

جمعہ 31 اگست 2018 17:13

سفارتی کوششوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑی کامیابی ملی ،ْوزیر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ روکنے پر کہا ہے کہ سفارتی کوششوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑی کامیابی ملی، دنیا بھر میں کسی بھی قسم کی نفرت انگیزی روکنے کے لیے ہم سب کو کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہترین ٹیم ورک پر وزارت خارجہ کی ٹیم کا شکریہ۔

سفارتی کوششوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑی کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی رحمت سے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ روک دیا گیا۔ یہ سب وفاقی حکومت کی موثرسفارتی کوششوں سے ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کسی بھی قسم کی نفرت انگیزی روکنے کے لیے ہم سب کو کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :