کوئٹہ ، 7 ستمبر کو یوم دفاع ختم نبوتؐ ناموس رسالت اور دفاع اسلامی جمہوریہ پاکستان منائیں گے،رہنما جے یوآئی

جمعہ 31 اگست 2018 20:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2018ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کو یوم دفاع ہے جبکہ ہم 7 ستمبر کو یوم دفاع ختم نبوتؐ ناموس رسالت اور دفاع اسلامی جمہوریہ پاکستان منائیں گے ہم کچھ بھی برداشت کر سکتے ہیں مگر رسول اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے صرف گستاخانہ خانہ منسوخ کرنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ اس گستاخ رسول کو سزائے موت دی جائے اور ہالینڈ کے سفارتخانے میں سفارتکار کا احتجاج ریکارڈ کیا جائے کیونکہ اس طرح کے گستاخانہ حرکات سے پوری امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر و سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ ‘ سابق وفاقی وزیر امیرزمان ‘ حاجی صادق نورزئی ‘ ولی محمد ترابی ‘ میراسحاق ذاکر شاہوانی و دیگر نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہالینڈ میں منعقد کرائے جانے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا حافظ حمد اللہ کی قیادت میں ضلعی دفتر جناح روڈ سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہرائوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچ پر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئے جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے جمعیت علماء اسلام کے کارکن حضورپاک ﷺ کی ناموس کے لئے نکلے ہیں باقی سب بھی مسلمان ہیں لیکن ان کے دلوں میں حضورپاکﷺ کے لئے محبت نہیں اگر محبت ہوتی تو آج وہ ہمارے ساتھ اس احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوتے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گستاخانہ حرکات سے دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ہم متعلقہ حکام کو یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ حضور پاک ﷺ کی ناموس کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ جو حضورﷺ کی شان میں گستاخانہ کرتا ان پر جہاد کرنا فرض ہوتا جہاں بھی مسلمانوں کے ممالک میں کفار نے مداخلت کی چاہئے وہ افغانستان ہو فلسطین ہو شام ہو یا پھر لیبیاء وہاں پر جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے جاکر ان کے خلاف جہاد کیا ہے یہ ملک پاکستان لاالہ الا اللہ کے نام پر بناء ہے مقررین نے کہا کہ خاکے منسوخ کرنے سے کچھ ہوتا بلکہ متعلقہ حکام کو چکے کہ وہ اس گستاخ رسول کو سزائے موت دے پاکستان اس وقت تک مضبوط نہیں ہوگا جب تک ملک میں اسلام مضبوط نہیں ہوتا مقررین نے کہاکہ 6 ستمبر یوم دفاع کا دن ہے اور ہم 7 ستمبر کو یوم دفاع ختم نبوتؐ ناموس رسالت اور دفاع اسلامی جمہوریہ پاکستان منائیں گے اور ہم کارکنوں سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس دن حضورﷺ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بھرپورانداز میں گھروں سے نکلیں ۔