Live Updates

وزیراعظم سے گورنرسندھ اورایم کیو ایم کے وفد کی ملاقاتیں

سیاسی امور ، صدارتی انتخابات ، صوبہ سندھ خصوصاً کراچی اور حیدرآباد سے متعلق مسائل پرتبادلہ خیال. کراچی جیسے اہم شہر میں بنیادی سہولتوں تک کا فقدان لمحہ فکریہ ہے،عمران خان کی گفتگو

جمعہ 31 اگست 2018 20:43

وزیراعظم سے گورنرسندھ اورایم کیو ایم کے وفد کی ملاقاتیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد اور گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعظم کے معاون نعیم الحق کی ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر فروغ نسیم ، امین الحق ، کنور نوید ، نسرین جلیل اور میئر کراچی وسیم اختر شامل تھے ۔ملاقات میں سیاسی امور ، صدارتی انتخابات ، صوبہ سندھ خصوصاً کراچی اور حیدرآباد سے متعلق مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

اس موقع پر وزیراعظم کی جانب سے کراچی اور حیدر آباد کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے قومی حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اور ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے دوران سندھ کی مجموعی صورتحال خصوصاً کے مسائل پر خصوصی گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ شہر قائدکے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے ، کراچی جیسے اہم شہر میں بعض مقامات پر بنیادی سہولتوں تک کا فقدان لمحہ فکریہ ہیں ۔

ملکی معیشت کی ترقی واستحکام میں کراچی کا کردار کلیدی ہے ۔کراچی میں امن وامان کی فضاء کو مزید مستحکم کرنے اور عوام کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے پی ٹی آئی حکومت ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حکومت کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرنے اور اہم ذمہ داری سونپنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ظفرملک
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات