ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ڈیرہ اللہ یار میں جمعیت علماء پاکستان نورانی گروپ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی و مظاہرہ

مظاہرین نے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو احتجاجا بند کردیا

جمعہ 31 اگست 2018 21:24

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2018ء) ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ڈیرہ اللہ یار میں جمعیت علماء پاکستان نورانی گروپ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین نے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو احتجاجا بند کردیااحتجاجی ریلی جمعیت علماء پاکستا ن نورانی گروپ کے مرکزی رہنماء سید محسن علی شاہ بخاری کی قیادت میںنکالی گئی جس میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت شہر یوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مرکزی چوک سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر پہنچی جہاں پر مشتعل مظاہرین نے ہالینڈ کے خلاف قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیااور دھرنا دیامظاہرین سے جمعیت علماء پاکستا ن نورانی گروپ کے مرکزی رہنماء سید محسن علی شاہ بخاری،مولوی نثار احمد ، حافظ میر دوست کھوسہ اور اسرار احمد عمرانی سمیت دیگر مقرین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رسول ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کرنے والے ہالینڈ کی حکومت سے تمام رابطہ ختم کرکے پاکستان سے ہالینڈ سے سفیر کا ملک بد ر کیا جائے انہوں نے کہاکہ مسلمان اپنے حبیب پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کریںگئے ، گستاخانہ خاکوں کی نمائش سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں غسہ پایا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ پوری امت مسلم آپس میں اتحاد قائم کرکے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کرنے والوں ملکوں کے خلاف سخت کاروائی کریں انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے ہالینڈ کے سفیر کو ملک سے بدر نہیں کیا تو پورے ملک میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔