Live Updates

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کے اعلان سے مسلمانوں میں بے چینی پائی جارہی تھی،پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج تھے،تحریک خدامِ اہلسنت والجماعت پنجاب

جمعہ 31 اگست 2018 21:39

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2018ء) ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کا اعلان ہوا تب سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں بے چینی پائی جارہی تھی اور پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج تھے، ان خیالات کااظہار تحریک خدامِ اہلسنت والجماعت پنجاب کے امیر و مرکزی جامع مسجد گنبدوالی کے خطیب مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق و شیخ الحدیث مولانا قاری ظفرا قبال ،شیخ الاستاز مولانا قاری عبدالودود خان نے جمعة المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب سے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کا اعلان ہوا تب سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں بے چینی پائی جارہی تھی اور مسلمانوں کے جذبات مجروح ہورہے تھے جس پر پوری دنیا میں مسلمان جلسوں جلوسوں تحاریر اور تقاریر کے ذریعہ سراپا احتجاج تھے جبکہ پرنٹ الیٹرونک اور سوشل میڈیا پر بھی احتجاجی مہم جاری تھی ، تاہم اس بار حکومت پاکستان نے اس معاملہ کو انتہائی سنجیدگی سے لیا اور نہ صرف مسلم حکمرانوں کو متوجہ کیا بلکہ ہالینڈ کی حکومت سے بھی دو ٹوک بات کی اور الحمد للہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئے جس پر ہم وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب عمران خان صاحب اور ان کی پوری ٹیم سمیت ان تمام طبقات کو جنہوں نے جس جس انداز سے بھی اس مذموم حرکت کی مذمت کی اس پر احتجاج کیا ان سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں البتہ اس پر اکتفاء نہیں کرنا چاہیئے بلکہ اس مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہر چند ماہ یا چند سالوں کے بعد امتِ مسلمہ کو اس قسم کی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جب تک عالمی سطح پر توہین ِ رسالت ؐ کو جرم قرار نہیں دیا جاتا تب تک اس طرح کے خبیث الفطرت لوگ اپنی گھٹیا حرکات کے ذریعہ مسلمانوں کی دل آزاری کرتے رہیں گے اور اس کا حل وہی ہے جو وزیر اعظم صاحب نے سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا لہٰذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بات کو اب یہاں ختم نہ کیا جائے بلکہ او آئی سی کو متحرک کرکے اقوامِ متحدہ اور یورپی یو نین جیسے عالمی اداروں سے باقاعدہ ضابطہ اخلاق منظور کروایا جائے اور اس ناقابل ِ برداشت حرکت کو عالمی جرم تسلیم کروایا جائے ہم دعاء گوہیں کہ رب تعالیٰ اپنے حبیب پاک ﷺ کی عزت وناموس کے تحفظ کیلئے پوری امت مسلمہ کو بیدار اور متحد ہونے کی توفیق عطاء فرمائے اور جن مسلمانوں نے جس جس انداز سے بھی حالیہ گستاخانہ مہم کے خلاف آواز بلند کی رب تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطاء فرمائے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات