کوئٹہ، آج بلوچستان میں بھوک ، خوف ہے، ہدایت الرحمان بلوچ

ْعلاج معالجہ کیلئے بظاہر ہسپتال بنائے گئے ہیں لیکن وہ مقتل گاہیں بن چکی ہیں تعلیمی اداروں کے بلڈنگ تو موجود ہیں لیکن تعلیم موجود نہیں ،عوام الناس صاف پانی اورصحت وروزگارسے محروم ہیں، صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی

جمعہ 31 اگست 2018 21:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے آج بلوچستان میں بھوک ، خوف ہے علاج معالجہ کیلئے بظاہر ہسپتال بنائے گئے ہیں لیکن وہ مقتل گاہیں بن چکی ہیں تعلیمی اداروں کے بلڈنگ تو موجود ہیں لیکن تعلیم موجود نہیں ،عوام الناس صاف پانی اورصحت وروزگارسے محروم ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے زراعت کو تباہ کر دیا ہے بلوچستان عملاًمظلومستان بن گیا ہے وفاق کیساتھ صوبائی حکومتوں نے بھی عوام کی زندگی وحالات بدلنے پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے عملاًچہرے تبدیل ہورہے ہیں مگر عوام کی حالت تبدیل نہیں ہوتے اور مسائل وپریشانیوں کے دلدل میں پھنس گیے ہیں عوام کا موجودہ وزیراعلیٰ سے امیدیں وابستہ ہیں جماعت اسلامی حکومت کے اچھے کاموں میں ساتھ دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ قلات کے موقع پر امیر ضلع حافظ مولابخش ودیگرذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے قلات میں مجوزہ مرکزاسلامی کا دورہ اور ترقیاتی کام کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کو پانی ،روزگار اور تعلیم وصحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومتی سطح پر کرپشن کا خاتمہ ،سادگی اختیار کرنا اور وی آئی پی ناسور ختم کرنا ضروری ہے بلوچستان نے گزشتہ چند برسوں میں اگر کسی شعبے میں ترقی کی ہے تو کرپشن ہیں پورے ملک میں سب سے زیادہ غربت ، جہالت بلوچستان میں ہے ، صوبے کی بڑی تعداد پانی ، بجلی ، گیس کی سہولت سے محروم ہیں روزگار بیچے جارہے ہیں ، اقرباء پروی عرو ج پر ہیںلیکن پورے ملک میں سب زیادہ کرپشن بھی بلوچستان میں ہے ، کرپٹ بیوروکریسی کی سرپرستی صوبائی حکومت کی طرف سے ہوتی ہیںآج صوبے کے ہر دفتر میں کرپشن و کمیشن عروج پر ہیں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں کرپشن کے بعد منشیایت کا کاروبار سب سے زیادہ ہیں لاکھوں نوجوان منشیات کے عادی ہو چکے ہیں ، صوبہ بھر میں منشیات کا کاروبار دیدہ دلیر ی کے ساتھ جاری ہیں یہ گندہ کاروبار حکومتی حکام کی سرپرستی میں ہورہاہے۔ وزیراعلیٰ جام کمال اور ان کی کابینہ احساس ذمہ داری ، خوف خدا، فکر آخرت کے جذبے سے سرشار ہو کر اللہ تعالیٰ کے خوف کے علاوہ کسی مافیا یا طاقت کے خوف کے بغیر عملی اقدامات کریں گے ان شاء اللہ اس دنیا میں بھی سرخروحی ملے گی اور آخرت میں بھی سرخروحی ملے گی ، آخرت کی کامیابی اصل کامیابی ہیں ۔

جماعت اسلامی بلوچستان کا ہرکا رکن آپ اس نیک جدوجہد وخدمت کے کام میں وزیراعلیٰ اوران کی ٹیم کیساتھ ہوگا ہراچھے کام میں حکومت کی تائید کریں گے اور غلط اقدام پر ضرور تنقید کریں گے۔