چاغی،جمعیت علماء اسلام تحصیل دالبندین کا پریس کلب کے سامنے ناموس رسالت کی تحفظ پر ہالینڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 31 اگست 2018 21:58

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2018ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل دالبندین کے زیراہتمام دالبندین پریس کلب کے سامنے تحصیل امیر محمد صدیقی کی قیادت میں ناموس رسالت کی تحفظ پر ہالینڈ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔مقررین سے تحصیل امیر امیر محمد صدیقی،حافظ اسماعیل گورگیج،مولانا صالح محمد حقانی، حافظ علی محمد بڑیچ ،حافظ محمد حنیف سمالانی عبدالقدیر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کریں کیونکہ ہم برداشت نہیں کرتے ہے ہمارے پیارے نبی پاک ﷺکی شان میں کوئی گستاخی کریںجو خاکیں پیش کرنے کاارادہ کرتے ہیں ان کے خلاف تمام مسلمانوں کو یکجا ہوکر انہیں روکنا ضروری ہیںانہوں نے کہا ہالینڈ کے بدبخت سیاستدان نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے لئے گستاخہ خاکوں کا مقابلہ رکھ کر مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے افسوس سے کہنا پڑتا ہے مسلمان ممالک کی طرف سے سفارتی سطح پر کوئی عملی اقدامات نہیں کیا ہیں انہوں نے کہا خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی جذبات کو ابھارنے کی کوشش کی گئی ہیں ہم پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ ہالینڈ کے خلاف آواز بلند کریں اور ان سے سفارتی تعلقات منقطع کریں تاکہ کسی کو جرت نہ ہو کہ ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف خاکوں کا اشاعت کریں۔

(جاری ہے)

ہم پاکستان کے وزیر خارجہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تمام مسلمان ممالک کا اجلاس بلاکر اقوام متحدہ سے احتجاج کریںاس حرکت سے مسلمانوں کی ایمان کو للکارا ہے ہم ہالینڈ حکومت کی مزمت کرتے ہیں وہ اپنے سیاستدانوں کو لگام دیں ورنہ مسلمان یکجا ہوکر انھیں صفحہ ہستی سے مٹادیں گے احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں جے یو آئی کے کارکنان شریک تھے ۔