سرگودھا،ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مساجد میں خطبہ جمعہ کے دوران علماء کرام کی طرف سے شدید احتجاج

حکومت سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو نوٹس لیتے ہوئے ان ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری طور پر منعقطہ کر کے ان کے سفیروں کو واپس بھیجنے کا مطالبہ

جمعہ 31 اگست 2018 22:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2018ء) ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مساجد میں خطبہ جمعہ کے دوران علماء کرام کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا اور مزمتی قراردایں پیش کی گئی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ہالینڈ سمیت دیگر ممالک میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو نوٹس لیتے ہوئے ان ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری طور پر منقطع کر کے ان کے سفیروں کو واپس بھیجا جائے اور ان کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جا ئے،جامع مرکزی مسجد حامد علی شاہ، میں قاری احمد حسن چشتی ، جامع مسجد سٹیلائٹ ٹائون میں مفتی محمد طیب سلیم ، جامع مسجد گول چوک میں قاری وقار عثمانی، جامع مسجد ختم نبوت لکڑ منڈی مولانا اکرم طوطانی،جامع مسجد سٹیلائٹ ٹائون مفتی شاہد مسعود، جامع مسجد امیرمایہ مولانا عطاء اللہ بندیالوی، جامع مسجدمولانا شیر محمد والی سٹیلائٹ ٹائون ، مفتی عثمان ، جامع مسجد اہل سنت نیوسٹلائٹ ٹائون قاری رفیق انجم ، جامع مسجد محبوبیہ محبوب کالونی مولاناعطاء اللہ جلالی،جامع مسجد نوری غوثیہ، جامع مسجد شید شہدا شبیر ٹائون سمیت دیگر مساجد میں علماء اکرام کی طرف سے خطبہ جمعہ کے موقع پر گستاخانہ خاکوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے علماء اکرام نے کہا کہ طاغوتی قوتیں جان بوجھ کر مسلمانوں کے جزبات کو مجروں کرنے کیلئے آئے روز گستاخانہ خاکے شائع کر کے عالم اسلام کے صبر کا امتحان لے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے حکمرانوں سمیت عالمی دنیا کے حکمرانوں نے جو خاموشی اختیار کر رکھی ہے یہ اس کا نتیجہ ہے کہ اب ڈینمارک ، کینڈا، اسرائیل کے بعد ہالینڈ میں بھی یہ نا پاک جسارت کی گئی اگر ان ممالک کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو آئندہ یہ سلسلہ مزید آگے بڑھنے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر اس گستاخانہ سازش کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے، دریں اثناء امن کمیٹی یونین کونسل گل والا کی طرف سے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ایک احتجای ریلی دین کالونی سے شروع کی گئی جس کی قیادت کونسلر اختر علی اختر نے کی ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جنہوں نے ہالینڈ سمیت دیگر اسلام دشمن قوتوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہالینڈ کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی تعلقات ختم کر کے ہالینڈ کا سفارتخانہ بند کیا جائے۔