Live Updates

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف سنی رابطہ کونسل اورعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاجی ریلی

مقررین کا ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید،توہین انبیاء کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر قوانین بنانے کا مطالبہ

جمعہ 31 اگست 2018 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2018ء) ہالینڈ میں نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف سنی رابطہ کونسل اورعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاجی ریلی ،مقررین کی جانب سے ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید،توہین انبیاء کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر قوانین بنانے کا مطالبہ ۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں سنی رابطہ کونسل اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ہالینڈ میں نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے احتجاجی ریلی کے دوران مقررین نے گستاخاجہ خاکوں کی اشاعت رکوانے میں اہم کردار ادا کرنے پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنی رابطہ کونسل کے مولانا مسعود الرحمن عثمانی اور علامہ اورنگزیب فاروقی نے ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہمارے پیارے آقا کی توہین ہوتی رہی اور ہمارے ایک بڑے مولانا صدارتی الیکشن لڑنے میں لگے رہے انہوں نے کہاکہ جس طرح کی تقریر وزیر اعظم عمران خان نے کی مولانا فضل الرحمن سے سننے کو کان ترس گئے ہیں انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکا ہے مستقل حل نہیں نکلا ہے انہوں نے کہاکہ مسلمان ہالینڈ کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

(جاری ہے)

قائد مرکزیہ اہلسنت والجماعت مولانا اورنگزیب فاروقی نے لال مسجد سے ہالینڈ کے خلاف سنی رابطہ کونسل کے تحت نکلنے والے مظاہرے سے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمران عالمی قانون بنوائیں کہ توہین رسالت کی سزا موت ہونی چاہیے۔: حضور ﷺ کی توہین کرنے والے سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔مولانا فاروقی نے مزید کہا کہ حکومت ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرے اور اپنا سفیر واپس بلائے۔

اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما مولانا مسعود الرحمان عثمانی نے کہا کہ مسلم ممالک توہین رسالت کامستقل حل نکالیںکہ دوبارہ کوئی توہین کی جرأت نہ کرسکے۔ اور عوام ہالینڈ کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔مولانا عثمانی نے مزید کہا کہ منتخب وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ناموس رسالت ؐ کے معاملے کو حل کرنا خوش آئند ہے اور ہم ان کی ان کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

سرکاری طور پر 18ذی الحج حضرت عثمان غنی ؓ کے یومِ شہادت پر عام تعطیل نہ کرنا زیادتی ہے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے رہنما مولانا عبدالوحید قاسمی نے کہا کہ جتنی بھی جماعتوں نے ہالینڈ کے خلا ف اس سلسلے میں احتجاج کیا یا آواز بلند کی ان سب کو خراج ِ تحسین پیش کرتے ہیں وفاقی المدارس العربیہ کی جانب جاری ہونے والے بیان کے مطابق گستاخانہ خاکوں کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرنے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں،اللہ رب العزت سب کی مساعی کو شرف قبولیت عطا فرمائیں،گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی کے دنیا کے امن وسلامتی ہر مثبت اثرات مرتب ہوں گے مگرصرف ایک مقابلے کی منسوخی کافی نہیں عالمی سطح پر تمام انبیائ کرام کی اہانت کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی جائے،عالمی برادری اظہار رائے اور مذہبی مقدسات کی توہین کے مابین فرق کرے اور تمام۔

مذاہب کی قابل احترام شخصیات کے احترام کے حوالے سے نیا عمرانی معاہدہ کیا جائے،عالم اسلام بالخصوص اسلامی دنیا کی حکومتیں اب کی بار اطمینان سے بیٹھ جانے کے بجائے اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا انوار الحق،مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا-انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے کردار ادا کرنے والا ہر مسلمان خراج تحسین کا مستحق ہے اس کو کریڈٹ گیم میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے حکومت پاکستان اور پوری قوم نے ناموس رسالت کے حوالے سے جس ذمہ دارای اور حساسیت کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے اس پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی سمیت سب خراج تحسین کے مستحق ہیں-وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی منسوخی کے عالمی امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گی-انہوں نے کہا کہ صرف ایک مقابلے کی منسوخی کافی نہیں بلکہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی سطح پر اس قسم کی شرانگیزی کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی جائے اور عالمی برادری ایک نئے عمرانی معاہدے پر اتفاق کرے جس میں تمام انبیائے کرام کی اہانت پر کڑی سزا دی جائے اور آزادی اظہار رائے اور توہین کے مابین فرق روا رکھا جائی-وفاق المدارس کے قائدین نے اسلامی دنیا بالخصوص مسلم حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں نتیجہ خیز کردار ادا کریں اور جب تک اس مسئلے کو کسی منطقی انجام تک نہ پہنچا دیں چین سے نہ بیٹھیں گے ۔

۔۔۔اعجاز خان
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات