راولپنڈی، دنیا کا کوئی مذہب آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدس شخصیات کی توہین برداشت نہیں کرسکتا ،چوہدری فرید حسین کیف ایڈووکیٹ

جمعہ 31 اگست 2018 22:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2018ء) حلقہ این اے 61سے قومی اسمبلی کے سابق آزاد امید وا رچوہدری فرید حسین کیف ایڈووکیٹ نے کہا ہے ک دنیا کا کوئی مذہب آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدس شخصیات کی توہین برداشت نہیں کرسکتا ،ایسے شدت پسندانہ اقدامات کی روک تھام کے لیے مسلم امہ کا متحدہونا وقت کی اہم ضرورت ہے اقوام متحدہ کو اس دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگاحکومت مقدس ہستیوں کی توہین روکنے کیلئے اقوام متحدہ میں قانون سازی کروائے انہوںنے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکومت نے عالمہ برادری کے ذریعے ہالینڈی کی حکومت پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلے روکنے کیلئے کائوش ہم اسے سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں حکومت اسلامی ممالک او آئی سی اور اقوام متحدہ میں قراداد پیش کرکے آئندہ کیلئے روکے گی۔