Live Updates

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینروفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

ایم کیو ایم کے وفد نے وزیر اعظم سے کراچی، حیدرآبادسمیت سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی وزیر اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اورتمام مسائل جن کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں حل کرانے کا یقین دلایا

جمعہ 31 اگست 2018 22:48

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینروفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی سربراہی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینروفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی وفد نے وزیر اعظم ہائوس میں عمران خان سے ملاقات کی، وفدمیں ایم کیو ایم کی ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل ،ڈپٹی کنوینرو میئر کراچی وسیم اختر،کنو ر نو ید جمیل اور رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق کے علا وہ وفا قی وزیر قانون بیر سٹر فر وغ نسیم شامل تھے ۔

وفد نے وزیر اعظم کو انکا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان سے کراچی، حیدرآبادسمیت سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے اور نئے منصوبوں کے لئے ترقیاتی پیکج کی درخواست کی ،ساتھ ساتھ حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قیام اور پورے سندھ میں عمومی طور پر عوام کے معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مختلف منصوبے زیر بحث آئے ،وفد نے جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھانے پے زور دیااورکہاکہ اسکے علاوہ جن افراد کو مقدمہ چلائے بغیر قید میں رکھا گیا ہے ان کے مقدمات جلد از جلد عدالتوں میں لائے جائیں ،اسکے علاوہ متحدہ قومی مو ومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین جو تیرہ نکاتی معاہدہ طے پایا ہے اس میں جلد از جلد عمل در آمد شروع کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیر اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اورتمام مسائل جن کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں حل کرانے کا یقین دلایا،اس موقع پر سندھ کے گورنر عمران اسماعیل اور وزیر اعظم کے ترجمان نعیم الحق بھی موجود تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات