ساف کپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹ بال سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

جمعہ 31 اگست 2018 23:06

ساف کپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹ بال سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
لاہور۔31 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2018ء) ساف کپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹ بال سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، ٹیم کی قیادت صدام حسین کریں گے، نائب کپتان حسن بشیر ہوں گے، منتخب کھلاڑیوں میں عمر حیات، نوید، فیصل اقبال، ذیشان رحمن، عبداللہ قاضی، شہباز یونس، محسن علی، بلاول الرحمن، محمد ریاض،احمد فہیم، سعد اللہ، محمود خان، صدام حسین (کپتان)، حسن بشیر (نائب کپتان)،محمد عادل، عدنان، یوسف بٹ، ثاقب حنیف، احسان اللہ، محمد علی شامل ہیں۔

ہیڈ کوچ جوز انٹونیو ناگورا، اسسٹنٹ کوچز محمد حبیب، عیسیٰ خان، گول کیپر کوچ زاہد علی، فزیکل ٹرینر روبرٹو پورٹیلا، فزیو تھراپسٹ محمد عدنان بھی سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ ساف کپ 4 ستمبر سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہو گا، فائنل 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

صدر پی ایف ایف سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ معطلی اور دیگر مسائل کی وجہ سے طویل وقفے کے بعد پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل مصروفیت ایشین گیمز تھی، کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حوصلہ افزا کارکردگی دکھائی، نیپال کے خلاف کامیابی ایک اہم سنگ میل تھی، ایشین گیمز میں44 سال بعد کسی میچ میں کامیابی نے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کے حوصلے بلند کر دیئے اور وہ ساف کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں ،ٹیم آ ج صبح بنگلہ دیشں کے لے روانہ ہو گئی۔