Live Updates

نوشہرہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی منسوخی میں وزیراعظم عمران خان اور طیب اردگان نے اہم کردار اداکیا، مولانا سمیع الحق

جمعہ 31 اگست 2018 23:09

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2018ء) جمعیت علماء اسلام)س) کے سر براہ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ ہالینڈ میں گستاخانہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی منسوخی میں اہم کردار وزیراعظم عمران خان وزیرخارجہ شاہ محمود اور ترکی کے صدر طیب اردگان کا ہے ،۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے اعلان سے امت مسلمہ کے دل زخمی ہوئے۔

خاکوں کا اعلان اسلامی ممالک کے حکمرانوں اور ڈیڑھ ارب مسلمانوں کیلئے پیغام جنگ ہے اب بھی اگر مسلم حکمرانوں نے حمیت و غیرت کا مظاہرہ نہ کیا اور ہالینڈ حکومت سے زوردار احتجاج نہ کیا تو یہ امت مسلمہ سے غداری ہو گی۔ان خیالات اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اکوڑہ خٹک مظاہر ین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام)س) کے مرکزی نائب امیر مولانا حامد الحق حقانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام دشمن قوتیں ہمیں جان بوجھ کر تشدد کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں انہوں نے کہا کہ یہود و ہنود اور اسلام دشمنوں کے عزائم دنیا پ رآشکارہ ہوگئے ہیں، جہانگیرہ میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید یوسف شاہ نے کہا کہ ان حرکتوں سے حضورﷺکی محبت ہمارے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے اندر جہادی جذبہ پیدا کرنا ہے اور اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے جمعیت کے مرکزی سیکرٹریٹ میں موصولہ اطلاعات کے مطابق لاہور میں جمعیت کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرئوف فاروقی ،مولانا احمد علی ثانی ،مولانا قدرت اللہ نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی مولانا عبدالرئوف فاروقی نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی ایشو کو بار بار اٹھانا تمام مسلمانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے یورپ ہمیں یہ پیغام دے رہا ہے کہ اسلام اور مسلمان اور ان کے ایمانیات ہم سے برداشت نہیں ہوتا ہے مسلمانوں کو اس چیلنج کو قبول کرنا چاہیے اور کفری طاقتوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیواربن کر مقابلہ کیلئے کمر بستہ ہونا چاہیے فیصل آباد میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی خالد محمود اظہر گوجرانوالہ میں مولانا صفدر قاسمی محمد ایوب خان کراچی میں مولانا اقبال اور حافظ احمد علی قاری عبدالمنان انور حافظ ارمان مردان میں محمداسرائیل ، پشاور میں مولانا عبدالحسیب حقانی ناصر خان ایڈوکیٹ ،کرک میں مولانا شاہ عبدالعزیز مولانا عرفان ،مولانا سبزعلی مولانا عید محمد ، قصور میں مولانا عبدالحفیظ کھوکھر چشتیاں میں مولانا بشیر احمد شاد خان پور میں مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی راجن پور میں مولانا سیف الرحمن درخواستی، مولانا عبالصمد درخواستی ،مولانا عتیق ، بلوچستان کوئٹہ اور قلعہ سیف اللہ میں مفتی عبدالواجد عبدالقیوم میرزی مولانا شفیق دولت زی عبدالوہاب اخوندزادہ نے مظاہروں کی قیادت کی ۔

علماء نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے جرات مندانہ موقف کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان ، او آئی سی اور اقوام متحدہ کو مزید اس مسئلہ پر قوانین بنانے پر زور دے کہ روز روز یورپ کوئی نہ کوئی ایسی حرکت کرلیتی ہے جس سے امت مسلمہ کے دل مجروح ہو جاتے ہیں ۔علماء نے تقاریر میں کہاکہ حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے بارہ میں مغربی ممالک یورپ اور امریکہ کا رویہ نہایت افسوسناک ہے اوراس سے بڑھ کر افسوسناک اور شرمناک ہمارے مسلم حکمرانوں کی سردمہری اور خاموشی ہے نہ اس بارہ میں مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اپنی ذمہ داری محسوس کی ہے، ان سب کو مل کر وقتی احتجاج اور شوروشعب کے بجائے کوئی ٹھوس اورموثر لائحہ عمل طے کرنا چاہیے اور سب نے مل کر مغرب کو اس کا سیاہ مکروہ دہشت گرد چہرہ دکھانا چاہیے،امت مسلمہ کا ہ رفرد خواجہ یثرب کے ناموس اور حرمت پر کٹ مرنا تکمیل دین اور تقاضائے ایمان سمجھتا ہے۔

مگرغیروں کی غلامی اور مفادات میں جکڑے ہوئے حکمرانوں کی غیرت وحمیت بیدار نہیں ہورہی۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات