یوسین بولٹ نے فٹبال کی دنیا میں قدم رکھ دیا

اولمپکس میں 8مرتبہ کے گولڈ میڈلسٹ مقامی ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے 20منٹ تک میدان میں موجود رہے

ہفتہ 1 ستمبر 2018 12:11

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2018ء) دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے فٹبال کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے سینٹرل کوسٹ میرینز کی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے اپنا فٹبال ڈیبیو کر لیا۔اولمپکس میں 8مرتبہ کے گولڈ میڈلسٹ ایک مقامی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے 20منٹ تک میدان میں موجود رہے اور انہیں دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں 10ہزار شائقین موجود تھے۔

(جاری ہے)

یوسین بولٹ ایتھلیٹکس میں کامیابی کے بعد اب پیشہ ورانہ فٹبالر بننا چاہتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے سڈنی کے شمال میں واقع آسٹریلین اے لیگ کے کلب کیلئے میچ کھیلا۔اس میچ میں بولٹ کی موجودگی کے سبب میدان میں عام دنوں کے مقابلے میں 4گنا زیادہ تماشائی موجود تھے۔آسٹریلین میڈیا کے مطابق اس نمائشی میچ کو 60ملکوں میں نشر کیا گیا ،ْبولٹ نے لیفٹ ونگ سے کھیل کا آغاز کیا تو ابتدا میں انہیں مشکلات پیش آئیں البتہ بعد میں وہ فیلڈ میں سیٹ ہو گئے اور انہیں گول کرنے کے دو نادر مواقع بھی ملے لیکن وہ ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :