سلطان راہی کامیاب اداکار کے ساتھ ایک درویش صفت انسان بھی تھے ‘شفقت چیمہ

چھ بیٹیوں کے بعد سلطان راہی کی دعا سے مجھے خدا کی ذات نے بیٹے کی نعمت عطاء کی ‘سینئر اداکار

ہفتہ 1 ستمبر 2018 13:28

سلطان راہی کامیاب اداکار کے ساتھ ایک درویش صفت انسان بھی تھے ‘شفقت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ سلطان راہی (مرحوم ) جہاںایک کامیاب اداکار تھے وہاں وہ ایک درویش صفت انسان بھی تھے اور ان کی یہ خوبی کم لوگوں کو پتہ ہے۔ انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی ذات نے مجھے چھ بیٹیوں سے نوازا ،جب میری چھٹی بیٹی ہونے والی تھی تو میں سٹوڈیو آیا تو میری ملاقات سلطان راہی سے ہوئی ،میرے چہرے پر پریشانی دیکھ کر انہوں نے پوچھا کہ کیا ہوا ۔

جس پر میں نے انہیں بتایا کہ میری پانچ بیٹیاں ہیں اور چھٹی بیٹی بھی آرہی ہے جس پر سلطان راہی نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ یہ تو خدا کی رحمت ہوتی ہیں اور پھر مجھے ساتھ لیکر فلور کے پیچھے تاریکی میں چلے گئے جہاں مکمل اندھیرا تھا اور وہاں پر انہوں نے سجدہ کیا اور پندرہ بیس منٹ تک سجدے کی حالت میں رہے اور جب کھڑے ہوئے تو انکی پیشانی اور ناک پر مٹی تھی ،انہوں نے کہا کہ مجھے کسی نے کہا ہے کہ آئندہ تمہارے ہاں خدا بیٹا عطاء کرے گا اور پھر خدا کے فضل سے چھ بیٹیوں کے بعد مجھے بیٹے کی خوشخبری بھی ملی ،اگر میرے بیٹے کو دیکھا جائے تو لوگ یہی کہیں گے کہ یہ سلطان راہی کا بیٹا ہے ۔

(جاری ہے)

شفقت چیمہ نے کہا کہ سلطان راہی اپنے فن میں بھرپور مہارت رکھتے تھے اور اس کے ساتھ انہوں نے ہمیشہ غریبوں کا احساس بھی کیا اور بہت سارے سٹوڈیو کے غریب ٹیکنیشن اور بیوائوں کے چولہے ان کی وجہ سے جلتے تھے کیونکہ یہ ذمے داری خدا نے ان کے ذمے لگا رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :