اپریل سے جون کے دوران بھارت کی 8.2 فیصد اقتصادی شرح نمو

ہفتہ 1 ستمبر 2018 13:52

اپریل سے جون کے دوران بھارت کی 8.2 فیصد اقتصادی شرح نمو
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2018ء) بھارت نے کہا ہے کہ مالی سال 2018-19 ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو 8.2 فیصد رہی۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اپریل سے جون کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو8.2 فیصد رہی اور اس عرصے کے دوران بھارت دنیا بھر میں پانچویں بڑی معیشت کے طور پر سامنے آیا۔

(جاری ہے)

سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 7.7 فیصد رہی۔2017 ء کے اسی عرصے میں اس کی شرح 5.6 فیصد رہی تھی۔اپریل سے جون کے عرصے میں برآمدات، بنیادی ڈھانچے اور صنعت کے شعبوں میں توقع سے زیادہ بہتری دیکھنے میں آئی۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق رواں سال بھارت کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 7.3 فیصد رہنے کی توقع ہے جو آئندہ سالوں کے دوران بڑھ کر 7.5 فیصد تک جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :