Live Updates

عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران مجھے ایک اہم بات کہی

معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 ستمبر 2018 14:15

عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران مجھے ایک اہم بات کہی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم ستمبر 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ عمران خان کی صحافیوں سے ملاقات ہوئی جس دوران انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ نوٹ کر لیں ۔ میں نہ کسی خوف میں مبتلا ہوں، نہ میں کسی چیز سے ڈرتا ہوں۔ میں اللہ کے فضل سے قوم سے خدمت کروں گا اور اگر میں سمجھوں گا کہ میں قوم کی خدمت نہیں کر سکتا تو میں بستہ لپیٹ کر گھر چلا جاؤں گا لیکن میں قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نتائج ضرور دیں گے ۔ جس طرح ہم نے خیبرپختونخواہ کو بدلا ہے ویسے ہی ہم پاکستان کے حالات بدلیں گے۔ عمران خان نے واضح کہا کہ اگر ہمارے اندر بھی کوئی کالی بھیڑیں ہیں تو ہم ان کو بھی نکال کر باہر کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کسی نے کرکٹر کے رشتہ دار کا بھی حوالہ دیا ۔ اس حوالے سے عمران خان نے بڑی واضح اور دو ٹوک الفاظ بولے ۔

انہوں نے پیغام دیا کہ میں عوام اور غریبوں کے لیے انقلاب برپا کروں گا اور آپ سب دیکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات استوار کریں گے۔ ہمارا امریکہ سے لڑائی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے نہ ہی ان کا کوئی ایسا ارادہ ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی سینئیر صحافیوں سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اوروفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں صحافیوں سے کہا کہ آپ مجھے تین ماہ کا وقت دیں اور اس کے بعد بے شک تنیقد کریں۔ صحافیوں کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے رویے میں خاصی تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ عمران خان وزیراعظم بننے کےبعد اب صبر و تحمل سے کام لیتے ہیں۔ اس ملاقات سے متعلق معروف صحافی حامد میر نے بتایا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے پہلے وزیراعظم ہاؤس میں ہماری اچھی تواضع کی جاتی تھی لیکن اس مرتبہ ہمیں صرف چائے اور بسکٹ پیش کیے گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات