آزادکشمیر وہ واحد خطہ ہے جہاں ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیلئے حکومت کی جانب سے انڈوومنٹ فنڈ رکھا گیا ہے،راجہ فاروق حیدر

انسانی صحت کا تحفظ حکومت آزادکشمیرکی ترجیحات میں شامل ہے،فلاح انسانیت کیلئے حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی،وزیر اعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 1 ستمبر 2018 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق احمد خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 192 ممالک میں ریڈ کریسنٹ کام کررہی ہی, آزادکشمیر وہ واحد خطہ ہے جہاں ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے لیے حکومت کی جانب سے انڈوومنٹ فنڈ رکھا گیا ہی, فلاح انسانیت کے لیے حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی,ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے پانچ ایمبولینسز آزاد کشمیر حکومت کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا, تقریب کے مہمان خصوصی صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان تھی, تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ یہ ایمبولینسز لائن آف کنٹرول پر مختلف مقامات پر بھیجی جائے گی, وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت نے پہلی دفعہ ریڈکریسنٹ سوسائٹی کے لیے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا, حلال احمر کو سرکاری عمارت بھی فراہم کی گئی ہی, وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریڈ کریسنٹ کے رضاکار پورا سال اس ادارے کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے محنت کریں, حکومت بھی مکمل معاونت کرے گی, ان کا کہنا تھا کہ ریڈ کریسنٹ کے فلاح انسانیت کے لیے کیے جانے والے اقدامات تسلی بخش ہیں, وقت کے ساتھ اس ادارے کی استعدادِکار بھی بڑھتی جارہی ہی, ریڈ کریسنٹ سے ملنے والی ایمبولینسز کے بارے میں وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھاکہ یہ ایمبولینسز وادی نیلم, بٹل ہجیرہ, نکیال کوٹلی, پتنی بھمبر اور تتہ پانی کوٹلی کے علاقوں کو فراہم کی جائے گی, وزیراعظم آزادکشمیرکا کہناتھا کہ یہ علاقے بھارتی فائرنگ سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور ان علاقوں میں ایمبولینسز کی اشد ضرورت تھی,وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے حوالے سے حکومت آزادکشمیر قدامات کررہی ہی, انسانی صحت کا تحفظ حکومت آزادکشمیرکی ترجیحات میں شامل ہی,تقریب میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی, ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر کے چیئرمین سردار محمود خان , سیکرٹری صاحبان, کمانڈنٹ سی ایم ایچ, سربراہان محکمہ جات, ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ذمہ داران اور رضاکاران بڑی تعداد میں شریک ہوئی. اس موقع پر محکمہ صحت آزادکشمیر اور ریڈ کریسنٹ کے مابین ڈونیشن سرٹیفیکیٹس بھی دستخط کیے گئی, چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے ایمبولینسز کی چابیاں وزیراعظم آزادکشمیر کوپیش کیں,اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے ایمبولینسز کا معائنہ بھی کیا�

(جاری ہے)