Live Updates

پی ٹی آئی کی جانب سے میر عامر خان رند نے سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

ہفتہ 1 ستمبر 2018 16:22

پی ٹی آئی کی جانب سے میر عامر خان رند نے سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میر عامر خان رند نے سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر میر عامر رند نے سینیٹ میں بلوچستان کی خالی نشست پر ہو نے والے انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروائیے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میر عامر رند کا کہنا تھا کہ میر نعمت اللہ زہری کی خالی والی نشست ہماری ہے اور ہم ہی کامیابی حاصل کریں گے بلوچستان میں سیاسی رواداری اور صوبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رکن بلوچستان اسمبلی میر نعمت اللہ زہری کی جانب چھوڑی جانے والی سینیٹ کی اس سیٹ کی باقی ماندہ مدت دو سال ہے بلوچستان سے سینیٹ کی اس نشست پر انتخابی عمل 12 ستمبر کو ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات