مولانا فضل الرحمان کی چیف آف ساروان نواب اسلم رئیسانی سے ملاقات، صدارتی الیکشن بارے تبادلہ خیا ل

ہفتہ 1 ستمبر 2018 17:57

مولانا فضل الرحمان کی چیف آف ساروان نواب اسلم رئیسانی سے ملاقات، صدارتی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2018ء) اپوزیشن کا صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان کی چیف آف ساروان نواب اسلم رئیسانی سے سروان ہائوس میں اہم ملاقات اس موقع پر میر حاجی لشکری رئیسانی ،نوابزادہ یاد گار اور دیگر رئیسانی قبائل سے تعلق رکھنے والے عمائندین بھی موجود تھے ملاقات کے دوران جمعیت علمائے اسلام کی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا وسینیٹر مولانا عبدالغفوری حیدری بھی موجود تھے دونوں رہنمائوں نے ملک کی سیاسی صورتحال سمیت 4ستمبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے بارے میں بھی تبادلہ خیا ل کیا ۔