Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میر عامر خان رند نے سینیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا لئے

ہفتہ 1 ستمبر 2018 18:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میر عامر خان رند نے سینیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا لئے بلوچستان سے سینیٹ کی اس نشست پر انتخابی عمل 12 ستمبر کو ہو گا میر عامر رند نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ میر نعمت زہری کی خالی والی نشست ہماری ہے ہم ہی کامیابی حاصل کریں گے بلوچستان میں سیاسی رواداری اور صوبے کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے رکن صوبائی اسمبلی میر نعمت زہری کی جانب سے چھوڑی جانیوالی سینیٹ کی اس باقی ماندہ مدت دو سال ہے بلوچستان سے سینیٹ کی اس نشست پر انتخابی عمل12 ستمبر کو ہوگا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات