Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی زندگی کوشدید خطرات لاحق

عمران خان کوقتل کروانے کیلئے ایک مشہور سیاسی مذہبی شخصیت نے ٹی ٹی پی سے رابطہ کیا، خفیہ ادارے ایم آئی کی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 1 ستمبر 2018 19:16

وزیراعظم عمران خان کی زندگی کوشدید خطرات لاحق
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم ستمبر 2018ء) خفیہ ادارے ایم آئی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوقتل کروانے کیلئے منصوبہ بندی میں ایک مشہور سیاسی مذہبی شخصیت ملوث ہے،خفیہ ادارے کی رپورٹ میں اس شخصیت کا نام بھی موجود ہے، عمران خان کونقصان پہنچانے کیلئے مقامی طالبان گروپوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زندگی کومنصب سنبھالتے ہی شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خفیہ ادارے ایم آئی کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک سیاسی مذہبی شخصیت نے وزیراعظم عمران خان کوقتل کروانے کیلئے مقامی طالبان (ٹی ٹی پی) سے رابطہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی اینکرسعدیہ افضال کا کہنا ہے کہ آج کل وزیراعظم عمران خان کے پروٹوکول سے متعلق باتیں ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن سب اداروں کومعلوم ہے کہ انہیں کس طرح کے شدید سکیورٹی تھریٹس ہیں۔

ان کی جان کوخطرہ ہے ، اس حوالے سے خفیہ اداروں نے رپورٹس بھی ہیں۔سیاسی مخالفین کو یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ وزیراعظم عمران خان کی زندگی کوکس قدر خطرات لاحق ہیں تواس طرح کی باتیں کرنا کہ عمران خان گاڑی میں نہیں گئے بلکہ ہیلی کاپٹر میں گئے ہیں یہ کہنا درست نہیں ہے۔اس سے قبل خاتون اینکر جیسمین منظور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو وزیراعظم کے قتل کی منصوبہ بندی کا کام سونپ دیا گیا ہے۔

جیسمین منظور کہتی ہیں کہ عمران خان کی زندگی کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں، اللہ ان کی حفاظت کرے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے بھی کہا کہ سادگی اختیار کرنا بہت ضروری ہے ہمیں سادگی ضرور اختیار کرنی چاہئیے، پروٹوکول چھوٹا ضرور ہونا چاہئیے۔ لیکن جو ہمارے حالات ہیں ان کا تقاضا یہ ہے کہ سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات