ملک بھر میں یوم دفاع ہمیں پیار ہے پاکستان سے منایا جائیگا ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

یوم دفاع کے پروگراموں میںملک کی بقاء وسلامتی اور دہشتگردی کے خلاف شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرینگے،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 1 ستمبر 2018 20:54

ملک بھر میں یوم دفاع ہمیں پیار ہے پاکستان سے منایا جائیگا ،سربراہ پاکستان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع ہمیں پیار ہے پاکستان سے منایا جائیگا ،ملک کی بقاء وسلامتی اور دہشتگردی کے خلاف شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا ،پاکستان کے استحکام ترقی وخوشحالی کیلئے ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ،عوام ملک میں معاشی استحکام چاہتے ہیں ،حکومت بیرونی دبائو میں آئے بغیر معاشی استحکام کیلئے میڈ ان پاکستان پالیسیوں کو عملی جامہ پہنائیں ،توہین آمیز خاکوں کے خلاف حکومت کی مثبت خارجہ پالیسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،حکومت او آئی سی ممالک کا سربراہی اجلاس بلا کر اقوام متحدہ میںعظمت مصطفی ﷺ کے تحفظ کیلئے قانون سازی کیلئے کردار ادا کرئے ،مذاہب کے درمیان ٹکرائو اور نفرتوں کو جنم دینے والے انسانیت کے دشمن ہیں ،ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، 7ستمبر کو 1974کو پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیکر ختم نبوت ﷺ کا بل پاس کیا گیا ،پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک گیر سطح پر ختم نبوت ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کراچی ڈویژن کے علاقائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ قادیانی ختم نبوت کے منکر اور ہماری نظریاتی سرحدوں کے دشمن ہیں ،یہود ونصاریٰ کی پیداوار کسی طور بھی اسلام ،مسلمان اور پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے ، ثروت اعجاز قادری نے قائداہلسنت علامہ مولانا شاہ احمد نورانی ،علامہ عبد الستار نیازی و دیگر علمائے اہلسنت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ علما ئے اہلسنت کی طویل جدوجہد کے بعد قادیانیوں کو پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کے ذریعے غیر مسلم قرار دیا گیا اور قادیانیوںکے اسلام دشمن عقائد کا پردہ چاک کرکے ان کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ کیلئے خاک میں ملادیا،غلامان مصطفی ﷺعشق نبی میں جینے اور مرنے کوسعادت سمجھتے ہیںتحفظ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا اہم جز ہے ،اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ آخری سانس تک کرینگے۔