ضمنی انتخابات پی پی 296 ،سردار اویس خان دریشک کابلامقابلہ ایم پی اے بننے کاامکان

ہفتہ 1 ستمبر 2018 21:45

راجن پور۔یکم ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2018ء) راجن پور کے حلقہ پی پی 296 پر خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں 4 امیدوارن نے سکروٹنی کے پراسز کے دوران اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، ایک امید وار باقی رہ گیا، جسکا 14 تاریخ تک اعتراضات اور سارا پراسز مکمل ہونے کے بعد بلا مقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک جاوید اقبال نے بتایا کہ راجنپور کے صوبائی حلقہ پی پی 296 پر پی ٹی آئی کے سردار طارق خان دریشک منتخب ہوے تھے، حلف سے قبل وہ اچانک وفات پا گئے تھے۔

جس پر دوبارہ ضمنی الیکشن میں 5 امیدواران مجتبیٰ خان دریشک، عطاء محمد آصف، ثنا اللہ کلیم، اعجاز حسین اور سردار اویس خان دریشک نے اپنے کاغذات جمع کروائے۔

(جاری ہے)

سکروٹنی پراسز کے دوران 4 امیدواران نے اپنے کاغذات واپس لے لئے۔ جس میں سردار طارق خان دریشک مرحوم کے بھائی سردار اویس خان دریشک اکیلے باقی رہ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 14 تاریخ تک اعتراضات اور مکمل پراسز کے بعد سردار اویس خان دریشک کو بلا مقابلہ قرار دے کر حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ تا ہم غیر سرکاری غیر حتمی اعلانیہ کے مطابق کسی بھی اعتراض نا ہونے کی صورت میں اویس دریشک بلا مقابلہ ایم پی اے ہوں گے۔ واضح رہے کہ اویس خان دریشک۔ سابق ایم پی اے سردار طارق خان دریشک کے چھوٹے بھائی ہیں۔