ماں کی گالی دینے پرفلپائنی صدر ڈوٹیرٹے نے اوباما سے معافی مانگ لی

پیر 3 ستمبر 2018 12:59

ماں کی گالی دینے پرفلپائنی صدر ڈوٹیرٹے نے اوباما سے معافی مانگ لی
منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2018ء) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کو ماں کی گالی دینے پر اب ان سے معافی مانگ لی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈوٹیرٹے نے اٴْس وقت امریکی صدر اوباما کو بازاری عورت کی اولاد کہا تھا۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے دورے پر پہنچے ہوائے ڈوٹیرٹے نے فلپائنی کمیونٹی سے خطاب کے دوران کہا کہ اوباما آپ ایک سویلین ہیں اور انہیں اٴْن الفاظ کی ادائیگی پر افسوس ہے۔ ڈوٹیرٹے کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے منشیات کے خلاف ان کی مہم کو تنقید کا نشانہ بنانے پر اوباما کو معاف کر دیا ہے۔ ڈوٹیرٹے نے یہ الفاظ 2016ء میں آسیاں اجلاس کے موقع پر استعمال کیے تھے۔