فلم میری زندگی کا ایک حصہ ہے ، روینہ ٹنڈن

پیر 3 ستمبر 2018 13:09

فلم میری زندگی کا ایک حصہ ہے ، روینہ ٹنڈن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری ان کی زندگی کا ایک حصہ ہے لیکن ان کی مکمل زندگی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ فلمی دنیا سے منسلک تھیں تو انہوں نے اپنے کام کو ہمیشہ 100فیصدترجیح دی لیکن وقت کے ساتھ چیزیںاور انسان کی ترجیحات بدل جاتی ہیںاور اس وقت ان کا خاندان ان کی پہلی ترجیح ہے ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب وہ 90 کی دھائی والی فلموں کاحصہ نہیں رہنا چاہتی ہیں وہ اب ان فلموں میں کا م کرنے کو زیادہ ترجیح دیں گی جس میں ان کے کئے گئے کام کو یاد رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :