Live Updates

اقتدار حاصل کرنے کے لیے عمران خان کو کون مروانا چاہتا ہے؟

جو لوگ اقتدار نہ ملنے پر 14اگست نہیں منا سکتے ان کے لیے اقتدار حاصل کرنے کے لیے سیاسی مخالف کو مروا دینا کوئی بڑی بات نہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 3 ستمبر 2018 13:54

اقتدار حاصل کرنے کے لیے عمران خان کو کون مروانا چاہتا ہے؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 اگست 2018ء) معروف صحافی رانا عظیم کا پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو مارنے کا منصوبہ بنانے والے ایک نہیں دو لوگ ہیں۔اس سلسلے میں کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جنھوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو ایک نہیں دو لوگ مروانا چاہتے ہیں۔جن میں ایک ہمارے بہت اچھے سیاسی رہنما ہیں جن کو افغانستان سے بہت پیار ہے۔

پاکستان کو افغانسان کے ایک صوبے میں ضم بھی کرنا چاہتے ہیں۔رانا عظیم کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دان اس اسٹیج تک پہنچ چکے ہیں کہ اگر ان کو اقتدار نہ ملے تو وہ پاکستان کا 14اگست بھی نہیں مناتے،اگر اقتدار نہ ملے تو اسمبلیوں میں حلف بھی نہیں اٹھاتے۔اگر اقتدار نہ ملے تو پھر پاکستان کی سڑکوں پر مجمع بھی لگا لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر بات یہاں تک جا سکتی ہے تو پھر اپنے سیاسی مخالف کو مروانا یا پھر اس کی منصوبہ بندی میں شامل ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔

اس ملک سے برداشت ختم ہو گئی۔برداشت اب پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی جماعت میں نہیں رہی۔جس ملک میں لوگ اپنے ملک کے ساتھ مخلص نہ ہوں تو وہاں ملک کے وزیراعظم پر حملہ کرنا کون سی بڑی بات ہے۔یاد رہے کچھ روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان کی جان کو خطرہ انتخابی مہم میں بھی تھا اور عمران خان سے کہا گیا کہ آپ سوات اور بنوں میں جلسہ نہ کریں اور اس حوالے سے عمران خان کو بہت ڈرایا دھمکایا گیا۔

جب کہ پچھلے دنوں میں بنی گالا کے اندر اورباہر سے کچھ لوگ گرفتار کیے گئے ہیں جو عمران خان پر حملہ کرنے کی نیت سے افغانستان سے آئے تھے۔ بہت ساری قوتیں عمران خان کی جان کی دشمن بنی ہوئی ہیں۔یاد رہےقوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خود بھی قوم سے اس بات کو آگاہ کیا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ جو دو گاڑیاں وہ اپنے پاس رکھ رہے ہیں وہ بھی اس وجہ سے رکھ رہے ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات